رانا شمیم کا اصل بیان حلفی لندن سے اسلام آباد ہائی کورٹ کو موصول
رانا شمیم کا اصل بیان حلفی نجی کورئیر سروس کے ذریعے لندن سے رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کو موصول ہوا
سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کا اصل بیان حلفی اسلام آباد ہائی کورٹ کو موصول ہوگیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم توہین عدالت کیس مین بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، رانا شمیم کا اصل بیان حلفی عدالت عالیہ کو موصول ہوگیا ہے۔
رانا شمیم کا اصل بیان حلفی نجی کورئیر سروس کے ذریعے لندن سے رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کو موصول ہوا ہے، رجسٹرار ہائی کورٹ نے سربمہر لفافے کو ایک اور سیل لگا دی۔
لفافے پر کنفیڈینشل کے علاوہ لکھا ہے کہ اسے صرف چیف جسٹس کھول سکتے ہیں، رانا شمیم کے بیان حلفی کو سربمہر لفافے میں آئندہ سماعت پر عدالت پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 13 دسمبر تک اصل بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دیا تھا تاہم سماعت کے دوران رانا شمیم نے آج متفرق درخواست کے ذریعے عدالت کو بتایا تھا کہ 9 دسمبر کو لندن سے بیان حلفی بھیجا گیا ہے، کورئیر رجسٹرار ہائی کورٹ کے نام پر کیا گیا ہے۔