گوردواروں کے عطیات میں خورد برد سے متعلق بھارتی پراپیگنڈا مسترد
پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے اکاونٹس کاآڈٹ اور تحقیقات کروانے کی پیشکش کی ہے۔
پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے گوردواروں کوملنے والے عطیات میں خوردبرد سے متعلق بھارتی میڈیا کے پراپیگنڈا کو مسترد کر دیا ہے اور اکاونٹس کاآڈٹ اور تحقیقات کروانے کی پیشکش کی ہے۔
پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی سربراہ سردار امیر سنگھ نے بتایا 2019 سے لے کر اب تک 25 کروڑ روپے سے زائد کے عطیات جمع ہوئے ہیں۔ 75 لاکھ روپے سے پالکی صاحب کے لئے بس، 58 لاکھ کی دو گاڑیاں، 40 لاکھ روپے سے فرنیچر خریدا گیا، متروکہ وقف املاک بورڈ نے ایک کروڑ روپے ادھارلے رکھے ہیں۔ 12کروڑ روپے بنک میں فکس ڈپازٹ کروائے گئے ہیں۔
سردار امیر سنگھ نے بتایا کہ ماضی میں بعض گوردواروں میں پلاسٹک کے کیش بکس تھے اوران کی چابیاں متروکہ وقف املاک بورڈ کے ملازمین کے پاس ہوتی تھیں۔