پی ایس ایل 7 سے دستبرداری کی وجہ پیسہ نہیں کامران اکمل
کیٹگری میں تبدیلی کی وجہ بورڈ بتا سکتا ہے،کامران اکمل
RAWALPINDI:
کامران اکمل کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل سے دستبرداری کی وجہ پیسہ نہیں ہے۔
لاہورپریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے سابق کرکٹر کامران اکمل نے کہا کہ پیسوں کی وجہ سے پی ایس ایل 7 سے دستبردار نہیں ہوا۔ عزت اوروقار کے ساتھ دو سے تین سال مزید کھیلنا چاہتا ہوں۔
کامران اکمل کا کہنا تھا کہ اپنے موقف پر قائم ہوں کہ سلور کیٹگری میں مجھے جیسے سینئر کھلاڑی کو نہیں کھیلنا چاہیے۔ سہیل تنویر سمیت جو بھی لڑکے اس کیٹگری میں کھیل رہےہیں وہ ان کا اپنا فیصلہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کی ڈرافتٹنگ میں پلاٹنیم سے گولڈ اور پھر سلور میں پک ہونے کا بہت افسوس ہوا۔کیٹگریز میں تبدیلی کی وجہ بورڈ ہی بتا سکتا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ رمیز راجہ کی طرف سے عمر کو جواز بنانے کی مخالفت کرتے ہوئے کامران اکمل کا موقف تھا کہ اس معاملے کو عمر کے لحاظ سے دیکھنا ٹھیک نہیں۔کیٹگریز پرفارمنس، سنیارٹی، فٹنس اور پرفارمنس کی بنیاد پر بنتی ہیں عمر کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔