پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں بڑی کمی کا امکان
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ کے تناسب سے 10 فیصد تک کمی آئی ہے، ذرائع اوگرا
LONDON:
پیٹرولیم مصنوعات کی فی لیٹر قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔
ذرائع اوگرا کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 74 ڈالر فی بیرل رہی، گزشتہ ماہ کی نسبت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 فیصد تک کمی آئی جب کہ حکومت نے گزشتہ 13 دن میں 68 تا 74 ڈالر فی بیرل تیل خریدا لہذا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں میں کمی بنتی ہے۔
ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 سے 10 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دی ہے تاہم لیوی ٹیکس بڑھانے کی صورت میں 4 روپے فی لیٹر تک کمی ہوسکتی ہے جب کہ ٹیکس دوگنا کرنے کی صورت میں قیمتیں برقرار رکھی جا سکتی ہیں۔
اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق سمری آج حکومت کو بجھوائی جائے گی جب کہ آئندہ 15 روز کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کل کیا جائے گا۔