چینی کمپنی کا پاکستان میں ایس یو وی گاڑی کا پلانٹ لگانے کا اعلان
چینی کمپنی چیری آٹو موبائل اور گندھارا نسان کا اشتراک،پورٹ قاسم پر پلانٹ کے لیے ایک کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائیگی
SYDNEY:
چینی کمپنی چیری آٹو موبائل نے گندھارا نسان کے ساتھ مل کر کراچی پورٹ قاسم پر گاڑیں بنانے کا پلانٹ لگانے کا اعلان کیا ہے جس کے لیے ابتدائی طور پر ایک کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔
چین کی گاڑیاں برآمد کرنے والی کمپنی چیری آٹو موبائل کمپنی لمیٹڈ نے پاکستان میں جدید ترین جنریشن Tiggo سیریز SUV کی مقامی پیداوار کے لیے آٹو کمپنی گندھارا نسان کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔
گندھارا نسان کی جانب سے ابتدائی چار برس میں ایک کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کی سرمایہ کاری کی جائے گی جس سے روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔
چیری پاکستان ملک بھر میں 8 ڈیلرز کے ابتدائی ڈیلرشپ نیٹ ورک اور سالانہ 16000 یونٹس کی پیداواری صلاحیت کے ساتھ کام شروع کرے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں پیداواری صلاحیت کو سالانہ 32000 یونٹس تک بڑھایا جائے گا۔
پاکستان میں مقامی طور پر تیار کی جانے والی گاڑیوں Tiggo 8 pro اور Tiggo 4 pro کی فروخت مالی سال 2021-22 میں شروع ہونے کی توقع ہے جس کے لیے چیری اور گندھارا پورٹ قاسم پر عالمی معیار کا پلانٹ نصب کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں کریں گے۔
چیری کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ چارلی ژانگ نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان کی موجودہ جی ڈی پی میں آ ٹو موبائل کا حصہ چار فیصد ہے، پاکستان کی آٹو مارکیٹ میں ہماری آمد پاک چین اقتصادی ترقی کے لیے ایک اہم قدم ہے۔