ہیٹی گیس ٹینکر دھماکے میں 50 سے زائد افراد زندہ جل گئے

گیس ٹینکر دھماکے اور آتشزدگی میں 20 سے زائد مکانات بھی جل کر تباہ ہوگئے

دھماکے اور آتشزدگی میں 20 سے زائد مکانات بھی تباہ ہوئے، فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
ہیٹی میں ایک گیس ٹینکر میں زوردار دھماکے کے بعد ہونے والی خوفناک آتشزدگی میں 50 سے زائد افراد جل کر ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیٹی میں ایک گیس ٹینکر میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر ہونے والے ایک دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 50 سے 55 افراد زندہ جل کر ہلاک ہوگئے۔


ڈپٹی میئر کا کہنا کہ تمام لاشیں ناقابل شناخت ہیں جب کہ دھماکے اور آتشزدگی سے آس پاس کے 20 سے زائد مکانات بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ تباہ ہونے والے گھروں میں موجود افراد کے زندہ بچ جانے کا امکان نہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تاحال دھماکے اور آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے تاہم ہیٹی میں ایندھن کی شدید قلت ہے اور کئی مسلح گروہوں نے گیس کی لائنوں پر قبضہ کر رکھا ہے جن کی حفاطت اور دیکھ بھال کے بارے میں ان کی معلومات بھی ناقص ہیں اور شاید اس گیس ٹینکر بھی دھماکا اسی وجہ سے ہوا۔
Load Next Story