لنڈی کوتل میں انسداد پولیو مہم کے دوران دھماکا 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی
حملے کے باوجود انسداد پولیو مہم جاری، زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
SUKKUR:
تحصیل لنڈی کوتل میں انسداد پولیو مہم کے دوران دھماکے کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں شلمان روڈ پر نصب بم پھٹنے کے نتیجےمیں انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر معمور 2 اہلکار زخمی ہوگئےہیں جنہیں طبی امداد کےلئے اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو کی 2 رکنی ٹیم کی حفاظت کے لئے 3 سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے تھے تاہم دھماکے کے نتیجے میں 2 زخمی ہوگئے۔ حملے کے باوجود لنڈی کوتل میں انسداد پولیو مہم جاری ہے۔