پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز میں تماشائیوں کو مفت داخلہ دینے کا امکان

سیریز میں تماشائیوں کی عدم دلچسپی پی سی بی حکام کے تشویش کا باعث بن گئی

سیریز میں تماشائیوں کی عدم دلچسپی پی سی بی حکام کے تشویش کا باعث بن گئی - فوٹو:فائل

NEW DELHI:
پاکستان اور ویسٹ انڈیز ٹیم کے درمیان ون ڈے سیریز میں پی سی بی کی جانب سے تماشائیوں کو مفت داخلے کی اجازت دینے کا امکان ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز میں تماشائیوں کی عدم دلچسپی پی سی بی حکام کے تشویش کا باعث بن گئی۔ شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم آنے کی رغبت دلانے کے لیے بورڈ نے اہم اجلاس بلا لیا۔

ذرائع کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقدہ اجلاس میں پی سی بی کے اعلیٰ حکام اور متعلقہ شعبوں کے ذمہ داران نے زوم کے ذریعہ شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد متعدد فیصلوں پر اصولی اتفاق کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ون ڈے سیریز میں تماشائیوں کو مفت داخلے کی اجازت دیے جانے کا امکان ہے۔
Load Next Story