امریکا میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8 لاکھ ہوگئی

یہ دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

دو لاکھ افراد کورونا ویکسین کی دستیابی سے قبل ہلاک ہوئے:فوٹو:فائل

امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 8 لاکھ ہوگئی۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس سے 8 لاکھ افراد لقمہ اجل بن گئے۔ یہ دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔


جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق مرنے والوں کی تعداد امریکی ریاستوں ایٹلانٹا اورسینٹ لوئیس کی مجموعی آبادی کے برابرہوگئی ہے۔ امریکا میں کورونا سے ہلاکتوں کا تناسب 15فیصد ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکا میں 2 لاکھ افرا د کورونا ویکسین دستیاب ہونے سے قبل وبا سے سے ہلاک ہوئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا سمیت دنیا بھرمیں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد سامنے آنے والے اعداد وشمارسے بھی زیادہ ہوسکتی ہے کیونکہ کورونا کے بہت سے کیسز کویا تو چھپا لیا جاتا ہے یاپھرنظرانداز کیا جاتا ہے۔
Load Next Story