وفاقی کابینہ اجلاس میں چیف الیکشن کمشنرکی تعریفیں

سکندر سلطان راجہ  اچھے بندے،ٹکراؤکے بجائے ان سے کام لینا چاہیے،وزرا

آئی ووٹنگ پر وزیرآئی ٹی سے  ڈیڈ لائن طلب،کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی۔(فوٹو: فائل)

وفاقی کابینہ اجلاس میں وزرا چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تعریفیں کرتے رہے۔

وزیراعظم کے استفسار پر شبلی فراز،اعظم سواتی سمیت دیگر وزرا نے کہا چیف الیکشن کمشنر اچھے بندے ہیں، ہمیں ان سے ٹکراؤ کے بجائے کام لینا چاہیے،ان کو سہولیات دینی چاہیے، اس کا ہمیں ہی فائدہ ہے۔


وفاقی کابینہ اجلاس کی جو اندرونی کہانی سامنے آئی ہے اس کے مطابق وزیراعظم نے الیکشن کمیشن سے متعلق وزرا سے تفصیلی مشاورت کی۔اجلاس میں آئی ووٹنگ پر بھی بات ہوئی۔ وزرا نے استفسار کیا کہ آئی ووٹنگ کی کیا پیشرفت ہے ،ہم سے سوالات ہو رہے ہیں۔

سید آمین الحق نے آئی ووٹنگ پر مختصر بریفنگ دی تو وزرا نے آئی ٹی منسٹر کی بریفنگ پر سوالات اٹھا دیئے اور کہا میٹنگز میٹنگز کا نہ بتائیں ہمیں ڈیڈ لائن بتائیں کب تک آئی ووٹنگ پر کام مکمل ہو گا جس پر وزیراعظم نے بھی آئی ٹی منسٹر سے جامع بریفنگ طلب کرتے ہوئے کہا آئی ووٹنگ پر ہمیں کام تیز کرنا ہو گا۔

 
Load Next Story