ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کپتان بابر اعظم کی فارم متاثر ہونے لگی

5 میچز میں 6.80 کی اوسط سے صرف 34رنز۔

5 میچز میں 6.80 کی اوسط سے صرف 34رنز۔ فوٹو: آئی سی سی

ISLAMABAD/KARACHI:
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بابر اعظم کی فارم متاثر ہونے لگی۔

یواے ای میں ورلڈکپ کے دوران 6 میچز میں 4ففٹیز سمیت 60.60 کی اوسط سے 303رنز بنانے والے بیٹر ٹاپ اسکورر تھے، دورہ بنگلادیش کے3میچز میں انھوں نے بالترتیب 1،7اور 19رنز بنائے،ویسٹ انڈیز سے ہوم سیریز کے پہلے میچ میں ان کو کھاتہ کھولنے کی مہلت نہ ملی۔


گزشتہ روز دوسرے مقابلے میں صرف 7 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے جب کہ گزشتہ 5 میچز میں بابر اعظم نے 6.80کی اوسط سے صرف 34رنز بنائے ہیں۔

 

 
Load Next Story