لاہور میں 3 افراد کی گھر میں گھس کر 2 لڑکیوں سے مبینہ زیادتی

متاثرہ لڑکیوں کے شور مچانے پر اہل محلہ کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

متاثرہ لڑکیوں کے شور مچانے پر اہل محلہ کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ فوٹو: فائل

BEIRUT:
ڈیفنس سی میں 3 افراد نے گھر میں زبردستی داخل ہوکر 2 لڑکیوں کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

لاہور کے علاقہ ڈیفنس سی میں 3 افراد نے گھر میں زبردستی داخل ہوکر 2 لڑکیوں کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور 3موبائل فون، 45ہزار روپے چھین لیے۔


متاثرہ لڑکیاں اور ان کی دوست گھر میں موجود تھیں کہ 3نامعلوم افراد نے گھر میں گھسے ،(ح) اور (ن) کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ان سے 3موبائل فون اور 45ہزار روپے چھین لیے۔

اس دوران متاثرہ لڑکیوں کے شور مچانے پر اہل محلہ کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا اور متاثرہ لڑکی(ن) کی مدعیت میں درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔
Load Next Story