فلم” جے ہو“ کے 100 کروڑ بزنس پر سلمان خان ماتھا ٹیکنے مندر پہنچ گئے
سلمان خان نے ممبئی میں ہندوؤں کے بھگوان گنیش کی پوجا کی جب کہ اس دوران پجاری نے ان کے ماتھے پر تلک بھی لگایا
فلم "جے ہو" کے توقع سے کم لیکن 100 کروڑ سے زائد کے بزنس پر سلمان خان ماتھا ٹیکنے مندر پہنچ گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اپنی بہن ارپیتا خان اور فلم "جے ہو" میں ان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والی ادکارہ ڈیزی شاہ کے ہمراہ ممبئی کے ایک مندر پہہنچے جہاں انہوں نے اپنی فلم کے عامر خان کی ''دھوم تھری'' اورشاہ رخ خان کی ''چنئی ایکسپریس'' سے کم ہی سہی لیکن 100 کروڑ کا ہندسہ عبورکرنے پرہندوؤں کے '' بھگوان گنیش'' کے سامنے پوچا پاٹ کے بعد بجاری سے ماتھے پر تلک بھی لگوایا۔
دوسری جانب سلمان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم"کک" میں مختلف نظر آنے کے لئے'' فرینچ داڑھی'' بھی رکھ لی ہے جب کہ وہ اس فلم میں کانوں میں بالیاں بھی پہنیں گے۔
واضح رہے بالی ووڈ کے فلمی ستارے چاہے وہ ہندو ہوں یا مسلمان فلموں کی کامیابیوں کے لئے منتیں مانگنے کے لئے مختلف مندروں اور درگاہوں کا رخ کرتے ہیں، اس سے قبل کئی ہندو فنکار اجمیرشریف میں خواجہ غریب نواز سمیت مختلف درگاہوں پر جاکر منتیں مانگ چکے ہیں۔