پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں بلدیاتی انتخابات میں یکجا پیپلزپارٹی اے این پی متحد نہ ہوسکیں

اے این پی اور پیپلزپارٹی ایک ہی صفحے پر موجود ہونے کے باوجود اتحاد نہ کرسکیں

اے این پی اور پیپلزپارٹی ایک ہی صفحے پر موجود ہونے کے باوجود اتحاد نہ کرسکیں . فوٹو : فائل

کراچی:
بلدیاتی انتخابات کے لیے پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں یکجا ہوگئیں تاہم اے این پی، پیپلزپارٹی ایک ہی صفحے پر موجود ہونے کے باوجود اتحاد نہ کرسکیں جس کا فائدہ دیگر جماعتوں کو ملنے کا امکان ہے۔


خیبر پختون خوا میں 19 دسمبر کومنعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں جے یوآئی، مسلم لیگ (ن) اور قومی وطن پارٹی یکجا ہوکر میدان میں اتری ہیں۔

مذکورہ تینوں جماعتوں کی جانب سے پشاور سٹی میئر کے لیے جے یوآئی کے زبیر علی مشترکہ امیدوار ہیں تاہم دوسری جانب مشترکہ طور پر پی ڈی ایم سے علحیدگی اختیارکرنے والی سیاسی جماعتوں پیپلزپارٹی اور اے این پی میں مشترکہ امیدوارمیدان میں اتارنے کے حوالے سے اتفاق رائے نہیں ہوسکا اور وہ ایک دوسرے کا ساتھ دینے کی بجائے مقابلہ پر موجود ہیں جس کا فائدہ دیگر جماعتوں کو ملنے کی توقع ہے۔
Load Next Story