ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کا مرکز جنوب مغربی کشمیر اور اس کی زیر زمین گہرائی تیس کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت تین اعشاریہ چھ ریکارڈ۔زلزلہ پیما مرکز۔(فوٹو: فائل)

مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پاکستان کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے بالاکوٹ وگردونواح اور وادی کاغان میں بھی محسوس کئے گئے۔


زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز جنوب مغربی کشمیر تھا، اور زلزلے کی زیر زمین گہرائی تیس کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

 
Load Next Story