پروگرام خبردارکے شہرت یافتہ کردار ’’پروفیسر باغی‘‘ انتقال کرگئے
پروفیسر باغی نے نامور اینکر آفتاب اقبال کے شو سے شہرت حاصل کی تھی
کراچی:
پروگرام خبردارکے شہرت یافتہ کردارعابد فاروق المعروف '' پروفیسر باغی '' انتقال کرگئے۔
پروفیسر باغی کالم نگار اور تجزیہ نگار تھے جو اپنے طنزو مزاح اور تجزیہ نگاری کے منفرد انداز کی وجہ سے جانے جاتے تھے، انہوں نے نامور اینکر آفتاب اقبال کے شو سے شہرت حاصل کی تھی اور وہ ایکسپریس نیوز کے ٹاک شوکے ساتھ بھی کافی عرصہ منسلک رہے۔
عابد فاروق پچھلے کچھ دنوں سے برین ہیمرج کے باعث انتہائی نگہداشت میں زیر علاج تھے، آج ان کا انتقال ہوگیا، مرحوم کی نمازہ جنازہ سہ پہر 4 بجے جوہر ٹاؤن میں ادا کردی گئی۔