جنید صفدر کی شادی فیاض الحسن عظمیٰ بخاری کیلیے مٹھائی لیکر اسمبلی پہنچ گئے

عظمیٰ بخاری اپنی لیڈر کی خوشی میں بہت خوش ہوتی ہیں، صوبائی وزیر

عظمیٰ بخاری اپنی لیڈر کی خوشی میں بہت خوش ہوتی ہیں، صوبائی وزیر - فوٹو:فائل

لاہور:
پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کے لیے جنید صفدر کی شادی کی خوشی میں مٹھائی لیکر صوبائی اسمبلی پہنچ گئے۔

فیاض الحسن چوہان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صوبائی وزیر فیاض الحسن سے صحافی پوچھ رہے ہیں کہ آج ایسی کیا خاص بات ہے کہ آپ مٹھائی لے کر اسمبلی پہنچے ہیں۔




فیاض الحسن نے جواب میں کہا کہ یہ میں مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی خوشی میں ان کی ترجمان عظمیٰ بخاری کے لیے لایا ہوں کیونکہ وہ بہت خوش ہوتی ہیں اپنی لیڈر کی خوشی میں، اس لیے میں نے سوچا کہ ہم بھی ان کی خوشی میں شریک ہوں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیاض الحسن چوہان عظمیٰ بخاری کے اسمبلی میں موجود نہ ہونے پر انہیں فون کال کی اور پوچھا کہ آپ آج آئی نہیں ہیں، میں آپ کے لیے مٹھائی لایا ہوں۔
Load Next Story