ڈیڑھ گھنٹے قبل ون ڈے کپتانی سے معزولی کی خبر سنائی گئی ویراٹ کوہلی
بورڈ سے چھٹی کیلیے رابطہ نہیں کیا،ون ڈے میچزکیلیے دستیاب ہوں، سابق بھارتی کپتان
ISLAMABAD:
ویراٹ کوہلی کا کہنا ہے کہ صرف ڈیڑھ گھنٹے قبل مجھے ون ڈے کپتانی سے معزول ہونے کی خبر سنائی گئی۔
سابق بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ اسکواڈ کے اعلان سے صرف ڈیڑھ گھنٹے قبل مجھے ون ڈے کپتانی سے معزول ہونے کی خبر سنائی گئی، میں نے بورڈ سے چھٹی کیلیے کوئی رابطہ نہیں کیا، میں پروٹیز سے ون ڈے میچز کیلیے دستیاب ہوں۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل یہ رپورٹ سامنے آئی تھی کہ کوہلی جنوری میں آرام کرنا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے جنوبی افریقہ سے ون ڈے سیریز نہیں کھیل سکیں گے۔
کوہلی نے کہا کہ جب میں نے ورلڈ کپ سے قبل بتایا کہ میگا ایونٹ کے بعد ٹی 20 کپتانی چھوڑ دوں گا تو بورڈ کے اعلیٰ حکام نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا، مجھے کبھی ایسا کرنے سے نہیں روکا گیا۔
کوہلی کا اشارہ بی سی سی آئی کے صدر ساروگنگولی کے اس بیان کی جانب تھا کہ انھوں نے کوہلی کو ٹی 20 قیادت چھوڑنے سے منع کیا تھا۔