سانحہ مہران ٹاؤن فیکٹری پولیس کے ڈی اے انجینئر زاہد حسین کو گرفتار کرنے میں ناکام
مہران ٹاؤن فیکٹری آتشزدگی کیس میں ملزم کو اشتہاری قرار دے دیا۔
PESHAWAR:
پولیس کے ڈی اے ایگزیکٹو انجینئر زاہد حسین کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی شیر محمد کولاچی نے سانحہ مہران ٹاؤن فیکٹری آتشزدگی کیس میں ملزم کو اشتہاری قرار دیدیا، سٹی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی شیر محمد کولاچی کی عدالت کے روبرو سانحہ مہران ٹاؤن فیکٹری آتشزدگی کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ملزم زاہد حسین کو اشتہاری قرار دے دیا۔
پولیس کے مطابق زاہد حسین نہ عدالت میں پیش ہوئے نہ ہی ضمانت حاصل کی، زاہد حسین مفرور ہیں، گرفتاری کیلیے چھاپے مار رہے ہیں، کیس میں دیگر ملزمان نے سیشن عدالت سے ضمانت حاصل کر رکھی ہے، کیس میں لواحقین اور فیکٹری مالک کی جانب سے دیت کی رقم پر بھی معاملات طے پا گئے ہیں۔