پشاور میں پرانی اسکول وینز پر پابندی عائد

15 جنوری کے بعد پرانی اسکول گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، محکمہ ٹرانسپورٹ

15 جنوری کے بعد پرانی اسکول گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، محکمہ ٹرانسپورٹ

کراچی:
محکمہ ٹرانسپورٹ خیبر پختونخواہ نے 20 سال پرانی اسکول وینز میں طلباء و طالبات کو لے جانے پر پابندی عائد کردی۔


محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دسمبر 2000 سے پہلے کی رجسٹرڈ گاڑیوں میں طلباء کو لے جانے پر پابندی ہوگی لہذا ایک ماہ میں تمام اسکول 20 سال پرانی گاڑیوں کا متبادل کرلیں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے ہدایت کی کہ 15 جنوری کے بعد پرانی اسکول گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، فیصلہ حالیہ اسکول وین حادثات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
Load Next Story