وہ وقت بھی آئے گا جب لوگ نوکریاں ڈھونڈنے یہاں آئیں گے وزیراعظم

ہم صرف گلگت بلتستان کی سیاحت سے ہی 40 ارب ڈالر تک کما سکتے ہیں، عمران خان

ہم صرف گلگت بلتستان کی سیاحت سے ہی 40 ارب ڈالر تک کما سکتے ہیں، عمران خان فوٹو:فائل

لاہور:
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ بھی وقت آئے گا کہ لوگ یہاں روزگار ڈھونڈنے آئیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے اسکرو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے غربت کم کرنا ہمارامشن ہے، پسماندہ علاقوں میں ترقی لانامیرانظریہ ہے، سارےگلگت بلتستان کےہرگھرانےکےپاس دس لاکھ کی ہیلتھ انشورنس ہوگی، خیبرپختونخوا میں ہماری حکومت آنے کے بعد یو این ڈی پی کی رپورٹ کے مطابق زیادہ تیزی سے غربت کم ہوئی، جب تک غریب کو اوپر لے کر نہیں آتا ملک ترقی نہیں کر سکتا، پاکستان میں امیر امیر سے امیرتر اور غریب غریب سے غریب تر ہو گیا، یہ معاشی ناانصافی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ گلگت بلتستان دنیا کے پہاڑی علاقوں میں سب سے خوبصورت ہے، سیاحت گلگت بلتستان کا اثاثہ بن سکتا ہے، یہاں سے لوگ اتنی دور نوکریوں کےلیے جاتے ہیں ، اب آپ کو کہیں نہیں جانا پڑے گا بلکہ یہ بھی وقت آئے گا کہ لوگ یہاں آپ کے پاس نوکریاں ڈھونڈنے آئیں گے۔


وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں نے اپنی زمین کا دھیان رکھنا ہے، باہر سے لوگ آکر آپ کی زمین مہنگے داموں خریدیں گے، اسے ریزورٹس بنائیں گے، اسکردو ایئرپورٹ کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی سیر و تفریح کےلیے گلگت بلتستان آئیں گے، سوئٹرز لینڈ 70 ارب ڈالر کما سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں، ہم صرف گلگت بلتستان کی سیاحت سے 30، 40 ارب ڈالر بناسکتے ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ اللہ نے اس ملک کو بے پناہ نعمتیں بخشی ہیں، ہم نے اللہ کی دی ہوئی کسی نعمت کا فائدہ نہیں اٹھایا، گلگت بلتستان کو آزاد کشمیر سے بھی منسلک کررہے ہیں، ایئرپورٹ کے ذریعے بین الاقوامی سیاحت بڑھے گی۔

 

 
Load Next Story