شبر زیدی نے ملک دیوالیہ ہونے سے متعلق بیان کی وضاحت کردی
کرنٹ اکاؤنٹ اور مالیاتی خسارے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں دیوالیہ ہونے کی بات کی، سابق چیئرمین ایف بی آر
سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے پاکستان کے دیوالیہ ہونے سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کردی۔
شبر زیدی نے کراچی میں نجی یونیورسٹی میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے حساب سے اکاؤنٹنگ کی اصطلاح میں ملک دیوالیہ ہوچکا ہے، جب آپ طے کرلیں کہ ہم دیوالیہ ہوچکے اور اب ہمیں آگے بڑھنا ہے تو یہ زیادہ بہتر ہے، لیکن اگر آپ کہیں کہ ملک اچھا چل رہا ہے، میں یہ کردوں گا، میں وہ کردوں گا، یہ سب لوگوں کو دھوکا دینے والی باتیں ہیں۔
بعدازاں شبر زیدی نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میری تقریر کو مس رپورٹ کیا گیا، کرنٹ اکاؤنٹ اور مالیاتی خسارے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں دیوالیہ ہونے کی بات کی۔