کراچی میں لڑکی کو ہراساں کرنے کے مقدمے میں ملزم کو قید کی سزا
عدالت نے ملزم پر 20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا
شارع فیصل پر اوباش نوجوان کو لڑکی کو ہراساں کرنا مہنگا پڑگیا، جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نیاز حسین نے لڑکی کو ہراساں کرنے کے مقدمے میں ملزم کو 2 ماہ قید کی سزا سنادی۔
کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نیاز حسین نے شارع فیصل میں اوباش نوجوان کو لڑکی کو ہراساں کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے رکشہ سوار لڑکی کو ہراساں کرنے پر ملزم حمزہ کو 2 ماہ قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے ملزم پر 20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ جرمانہ نہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ایک ہفتے مزید قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
پولیس کے مطابق 17 جولائی کو ملزم حمزہ نے دوستوں کے ہمراہ شاہراہ فیصل پر رکشے میں سوار لڑکی کا پیچھا کیا تھا، ملزمان نے لڑکی کو ہراساں کیا اور غلط زبان استعمال کرتے رہے، متاثرہ لڑکی نے اوباش نوجوانوں کی ویڈیو ریکارڈ کی تھی۔
ملزمان نے ویڈیو بنانے پر متاثرہ لڑکی کا ہاتھ پکڑا اور نا مناسب الفاظ استعمال کیے جب کہ ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ شاہراہ فیصل میں درج کیا تھا۔