مہاجروں کی منقسم قیادت کراچی کیلیے ایک جگہ ہوکر آواز بلند کرے ڈاکٹرعشرت العباد

عشرت العباد سیاسی طور پر متحرک، مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد سے رابطہ

عشرت العباد سیاسی طور پر متحرک، مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد سے رابطہ - فوٹو:فائل

سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا ہے کہمہاجروں کی منقسم قیادت کراچی کیلیے ایک جگہ ہوکر آواز بلند کرے۔

ایکسپریس نیوز کے سابق گورنر سندھ سیاسی طور پر متحرک ہوگئے، ڈاکٹر عشرت العباد نے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد سے رابطہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں دونوں رہنماؤں میں ملک کی سیاسی صورتحال اور خصوصاً کراچی کے موجودہ حالات پر گفتگو ہوئی۔


ڈاکٹر عشرت العباد نے گتتگو میں کہا کہ ضروری ہے کہ مہاجروں کی منقسم قیادت کراچی کے لیے ایک جگہ ہوکر آواز بلند کرے، مختلف اسٹیک ہولڈرز اور سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہوں، سب کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کی کوشش ہے۔

ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ زیادتیوں کے ازالے کے لیے یکجا ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی۔

اس موقع پر مہاجر قومی موومنٹ کے رہنما آفاق احمد نے کہا کہ عشرت العباد جو کوششیں کررہے ہیں اس کے لیے دعا گو ہوں، شہر کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کرتا رہوں گا۔
Load Next Story