اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 180 روپے سے کم ہوگئی

انٹر بینک میں ڈالر 177.98 روپے پر مستحکم رہا جب کہ اوپن مارکیٹ میں 60 پیسے مہنگا ہوگیا

انٹر بینک میں ڈالر 177.98 روپے پر مستحکم رہا جب کہ اوپن مارکیٹ میں 60 پیسے مہنگا ہوگیا (فوٹو : فائل)

درآمدی شعبوں میں ڈیمانڈ محدود ہونے کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر معمولی اتار چڑھاؤ کے بعد مستحکم جبکہ اوپن مارکیٹ میں 180 روپے سے نیچے آگئی۔



انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر 178 روپے سے تجاوز کرگئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ بغیر کسی تبدیلی کے 177.98 روپے کی سطح پر بند ہوئے۔


اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 60 پیسے کی کمی سے 179.90 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔
Load Next Story