زرمبادلہ کے ذخائر میں 12 کروڑ 89 لاکھ ڈالرز کی کمی
10 دسمبر کو زرمبادلہ کے ذخائر 25 ارب 15 کروڑ سے کم ہو کر 25 ارب 2 کروڑ ڈالرز کی سطح پر آگئے، اسٹیٹ بینک
لاہور:
گزشتہ ہفتہ کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 12 کروڑ 89 لاکھ ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 10 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 25 ارب 15 کروڑ 7 لاکھ ڈالرز کی سطح سے گھٹ کر 25 ارب 2 کروڑ 78 لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے۔
اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 8 کروڑ 99 لاکھ ڈالرز کمی سے 18 ارب 56 کروڑ 83 لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کمی سے 6 ارب 45 کروڑ 95 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔