توانائی بحران سے معیشت تباہ بیروزگاری میں اضافہ

سی این جی بندش سے اسٹیشنز پر کام کرنیوالے مزدور بیروزگارہورہے ہیں،شعبے کو فعال کیاجائے

اسٹیشنز پر کام کرنے والے محنت کش اب صرف چوکیدار بن کر رہ گئے ہیں۔ فوٹو فائل

توانائی بحران سے معیشت تباہ ہورہی ہے تو وہیں پنجاب میں سی این جی کی بندش سے اسٹیشز پر کام کرنے والے محنت کش بیروزگار ہورہے ہیں۔

10 دسمبر 2013 سے گیس کی فراہمی معطل ہونے کے بعد پنجاب میں ہزاروں کی تعداد میں سی این جی اسٹیشنز بندش کا شکار ہیں۔ اسٹیشنز پر کام کرنے والے محنت کش اب صرف چوکیدار بن کر رہ گئے ہیں۔




جبکہ اکثر محنت کش بچوں کا پیٹ پالنے کیلیے کسی دوسری جگہ کام ڈھونڈنے میں مصروف ہیں۔ سی این جی پر چلنے والی گاڑیوں کے مالکان مہنگے داموں پیٹرول بھروانے سے قاصر ہیں اور انہوں نے یا تو اپنی گاڑیوں کو گھروں میں کھڑا کر دیا ہے یا پھر استعمال محدود کردیا ہے۔ سی این جی اسٹیشنز مالکان نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اس سیکٹر کو فعال بنانے کیلیے گیس کی جلداز جلد فراہمی ممکن بنائے تاکہ سیکٹر سے منسلک افراد کے گھروں کے چولہے کے ٹھنڈے ہونے سے بچ سکیں۔
Load Next Story