زیادہ فلمیں حاصل کرنے کیلیے دوست نہیں بناتی کنگنارناوت
دوستوں پرانحصار کرنےوالوں کوخود پر اور اپنی صلاحیتوں پر اعتماد نہیں ہوتا،اداکاراؤں کو فلموں کےلیےدوست نہیں بنانےچاہئیں
RAWALPINDI:
کنگنا رناوت جس کا بالی ووڈ میں کسی فلمساز کیمپ یا گروپ سے کوئی تعلق نہیں کا کہنا ہے کہ وہ فلمیں حاصل کرنے کے لیے اپنے دوستوں پر انحصار نہیں کرتیں ۔
آٹھ برس کے دوران گینگسٹڑ ، اے لو اسٹوری ، وہ لمحے اور تنو ویڈزمنو فلموں میں اپنی اداکاری کی دھاک بٹھانے والی اداکارہ فلم فیشن میں ا پنی بہترین پرفارمنس پر نیشنل ایوارڈ حاسل کرچکی ہیں کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا ہے کہ میں فلمیں حاصل کرنے کے لیے دوست نہیں بناتی اور نہ ہی کسی اداکارہ کا ایسا کرنا چاہیے کنگنا رناوت نے کہا کہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ میری کسی کے ساتھ دوستی نہیں ہے بلکہ میری یہ سوچ نہیں ہے کہ میں ان کے ساتھ ہوں تو مجھے بہتر اور زیادہ فلمیں مل سکتی ہیں ۔کنگنا نے مزید کہا کہ میں بہت سمجھدار ہوں اور میرے مطابق جو لوگ ایسی باتوں پر انحصار کرتے ہیں انھیں خود پر یا اپنی صلاحیتوں پر اعتماد نہیں ہوتا۔اداکارہ جو غیر روائتی کرداروں کے انتخاب اور انھیں بہتر طریقے سے ادا کرنے کے حوالے سے جانی جاتی ہیں کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ میں نے پہلی ہی فلم سے ایک مضبوط اداکارہ کے طور پر پہچان بنائی ۔
میری ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ ہر فلم میں کچھ نہ کچھ مختلف ضرور کروں اور یہی وجہ ہے کہ جب کو ئی دوسری اداکارہ کسی فلم میں اپنے کردار کا بوجھ نہ اٹھا سکے تو فلمساز یا ہدایتکار مجھ سے ہی رابطہ کرتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے ایک فرد کی حیثیت سے کسی کے ساتھ کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور اسی لیے میں ابھی تک شادی کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا ہے ۔کنگنا کا کہنا تھا کہ میں اپنی ہی کمپنی سے لطف اندوز ہوتی ہوں میں کھانا پکانا، ڈانس کرنا اور جولوگ خود میں مگن رہتے ہیں ان کا ساتھ پسند کرتی ہوں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ایک سادہ لڑکی ہوں اور مجھے خود پر مکمل اعتماد ہے ۔میں معاشرے کے اصول توڑتے ہوئے گھر چھوڑ کر اپنا مستقبل بنانے کے لیے ممبئی آئی ۔ ابتدا میں بہت کنفیوز ہوئی اور کچھ غلطیاں بھی کیں مگر پھر سب کچھ تبدیل ہوگیا اور اب سب کچھ بہتر جارہا ہے ۔
گزشتہ برس فلم ''رجو'' کی ناکامی کے بعد کنگنا ان دنوں اپنی آنیوالی فلم '' کوئین'' کی تشہیر میں مصروف ہیں کا کہنا تھا کہ ''رجو''کی ناکامی کی زمہ داری مجھ پر ڈالنا درست نہیں ہے کیونکہ اس میں میری پرفارمنس کو سراہا گیا ہے اور اس پر میں بہت خوش ہوں ۔ دریں اثنا کنگنا رناوت نے اپنی فلم کوئین کی تشہیری مہم شروع کردی ہے اور ان دنوں وہ مختلف جگہوں پر ساتھی اداکاروں کے ہمراہ فلم کے سلسلہ میں منعقدہ تقریبات میں شرکت کررہی ہیں واضح رہے کہ انوراگ کشیپ اور وکرمہ دیتیہ متوانہ کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی ہدایات وکاس بھل(Vikas Bahl) دے رہے ہیں۔
فلم میں کنگنا رناوت کے ساتھ اداکار راجکمار راؤ اور اداکارہ لیزا ہائیڈن مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جب کہ ونے سنگھ ،بوکیو مش ، جیفری ہو، جوزف گوتھب اور کناڈیا لوپیز مارکو فلم کی دیگر کاسٹ میں شامل ہیں ۔فلم کا ٹریلر گزشتہ برس دسمبر میں جب کہ اس کے تین گانوں ''لندن ٹھمکا'' ، ''بادرا بہار'' اور گجریا کی وڈیوز رواں برس کے دوران انٹر نیٹ پرجاری کی جاچکی ہیں جنھیں شائقین کی طرف سے بہت پسند کیا گیا ہے۔
امیت ترویدی کے موزیک سے سجی 146 منٹ دوارنیہ کے اس فلم کو 7مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ فلم کوئین میں رانی کا کردار ادا کررہی ہوں جس کا خاندان قدامت پرست ہے اور جہاں بھی وہ جاتی ہے اس کے بھائی ساتھ رہتے ہیں ۔ مجھے اس کردار پر پرفارم کرکے بہت لطف آیا یہ حقیقت میں ایک چیلنجنگ کردار تھا میںنے اسے بہتر طریقے سے ادا کرنے کے لیے بہت محنت کی ہے ۔ادھر اطلاعات کے مطابق کنگنا رناوت کو کامیڈی فلم ''تنو ویڈز منو'' میں شاندار اداکاری کرنے کے بعد اس کے سیکوئل میں بھی شامل کرلیا لیا گیا ہے ۔ وہ ''تنو ویڈزمنو 2'' میں ڈبل رول میں جلوہ گر ہوں گی اور لوگوں کو پریکویل کی طرح ہی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔
زرائع کے مطابق سیکوئل کی کہانی وہاں سے ہی شروع ہوگی جہاں ''تنو ویڈزمنو'' ختم ہوئی تھی یعنی پریکوئل کے مطابق کنگنا ''تنو'' اور مادھوان ''منو'' شادی شدہ جوڑا ہیں لیکن یہاں پر کنگنا کی زندگی ایک دلچسپ اور پیار بھرا موڑ لے لیتی ہے ۔سیکوئل میں وہ گلیمرس اور فیشن ایبل امیج سے ہٹ کر کردار ادا کررہی ہے کنگنا کا کہنا ہے میں''تنو ویڈز منو 2'' میں کام کرنے کے لیے بہت بے تاب ہوں کیونکہ پہلی مرتبہ ڈبل کردار میں جلوہ گر ہورہی ہوں تاہم فلم کے متعلق ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا ۔