کراچی میں اومیکرون کے دوسرے کیس کے فرار مریض کو دوبارہ قرنطینہ کردیا گیا

اومیکرون سے متاثرہ 35 سالہ شخص برطانیہ سے کراچی پہنچا، ذرائع محکمہ صحت

اومیکرون سے متاثرہ 35 سالہ شخص برطانیہ سے کراچی پہنچا، ذرائع محکمہ صحت

کراچی میں امیکرون سے متاثرہ فرار ہونے والے دوسرے مریض کو دوبارہ قرنطینہ کردیا گیا۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق 35 سالہ مزمل کو دوبارہ قرنطینہ کردیا گیا ہے، مزمل اومیکرون کا پاکستان میں دوسرا کیس ہے، مزمل اب قطر اسپتال میں قرنطینہ میں ہے، محکمہ صحت کی ہدایت پر اب قرنطینہ سینٹر کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : قومی ادارہ صحت نے ملک میں پہلے اومیکرون کیس کی تصدیق کردی


خیال رہے کہ 35 سالہ مزمل برطانیہ سے کراچی پہنچا، رینڈم چیکنگ کے دوران اس میں پہلے کورونا اور بعد میں جینوم سیکویسنگ کے بعد اومیکرون کی تصدیق ہوئی، ایئرپورٹ سے محکمہ صحت کے عملے نے متاثرہ مریض کو شاہراہ فیصل پر واقع نجی ہوٹل میں منتقل کیا تھا تاہم متعلقہ شخص ہوٹل کے قرنطینہ سے فرار ہوگیا۔

ذرائع محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ قرنطینہ پر سکیورٹی فراہم کرنا محکمہ داخلہ پولیس اور متعلقہ ڈی سی کی ذمہ داری ہے جب کہ نجی ہوٹل میں اب بھی 19 افراد قرنطینہ میں ہیں اور سیکورٹی تاحال فراہم نہیں کی گئی ہے۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق حکومت پاکستان نے کیٹیگری سی اور اومیکرون والے ممالک پر سفری پابندی لگائی ہے تاہم برطانیہ کیٹیگری سی میں نہیں آتا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کا پہلا کیس سامنے آیا تھا جب کہ ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے کراچی میں رپورٹ ہونے والے مشتبہ اومیکرون کیس کی تصدیق بھی کردی گئی تھی۔
Load Next Story