وزرات سائنس و ٹیکنالوجی کی اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر کرانے سے معذرت
وسائل اور وقت کی کمی کی وجہ سے صرف مئیر کے انتخابات کے لیے ای وی ایم فراہم کر سکیں گے، ذرائع وزارت سائنس
وزرات سائنس و ٹیکنالوجی نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات مکمل طور پر ای وی ایم پر کرانے سے معذرت کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر کرانے کے لیے خط لکھا تھا، اور وزرات سائنس و ٹیکنالوجی سے 3900 ای وی ایم مشینیں مانگی تھیں۔ ذرائع کے مطابق وزرات سائنس و ٹیکنالوجی نےاسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات مکمل طور پر ای وی ایم پر کرانے سے معذرت کرلی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزارت سائنس نے مؤقف پیش کیا ہے کہ وسائل اور وقت کی کمی کی وجہ سے صرف مئیر کے انتخابات کے لیے ای وی ایم فراہم کر سکیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے وزارت سے فوری طور پر 50 ای وی ایم مشینیں مانگ لی ہیں، اور کہا ہے کہ ای وی این مشینوں پر فرضی الیکشن کنڈکٹ کیا جائے گا تاکہ بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر کرائے جا سکیں۔
الیکشن کمیشن نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو ای وی ایم کی خریداری کے تمام مراحل فوری طور پر طے کرنے اور ای وی ایم پر فوکل پرسن تعینات کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔