دلہن کی اپنی مرحومہ ماں کی تصویر کیساتھ پنڈال میں انٹری نے سب کو رُلا دیا

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو لاکھوں صارفین نے دیکھا

سوشل پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو نے ہر آنکھ کو نم کردیا، فوٹو: انسٹاگرام

کراچی:
ایک ہاتھ میں مضبوطی سے باپ کا ہاتھ تھامے اور دوسرے ہاتھ سے مرحومہ ماں کی تصویر کو سینے سے چمٹائے پنڈال میں داخل ہونے کی دلہن کی ویڈیو نے جذباتی منظر پیدا کردیا۔

شادی کی تقریبات میں آج کل سب سے اہم حصہ دلہا یا دلہن کا پنڈال میں انٹری اور اسٹیج تک پہنچنا ہوتا ہے جس کے لیے نت نئے اور اچھوتے انداز اپنائے جا رہے ہیں البتہ ایک دلہن کی انٹری نے نہ صرف شرکاء بلکہ لاکھوں سوشل میڈیا صارفین کو رُلا دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی ایک فوٹوگرافر نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں عروسی لباس میں روایتی انداز سے تیار دلہن کو اسٹیج کی جانب آتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ دلہن کی آنکھیں آنسوؤں سے بھری ہیں۔

دلہن نے ایک ہاتھ سے باپ کے ہاتھ کو اور دوسرے ہاتھ میں اپنی ماں کی تصویر پکڑی ہوئی ہے جو اب انتقال کرچکی ہیں۔ خاتون فوٹوگرافر نے کیپشن میں لکھا کہ ان تمام بیٹیوں کے نام جن کی ماں آج ان کے ساتھ نہیں۔ امی میں آپ کو بہت یاد کرتی ہوں۔








View this post on Instagram


A post shared by Maha Wajahat Khan (@mahasphotographyofficial)






سوشل میڈیا صارفین نے دلہن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی ماں کی درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی۔
Load Next Story