دنیا کے مفاد میں ہے کہ افغانستان کی صورتحال نہ بگڑے شاہ محمودقریشی
افغان مہاجرین کی واپسی کے لئے سازگارماحول ضروری ہے،شاہ محمود قریشی
MULTAN:
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان نازک صورتحال سے دوچارہے توجہ نہ دی گئی توانسانی بحران شدت اختیارکرسکتا ہے۔
او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس سے متعلق بیان میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دنیا کی توجہ افغانستان کی طرف مبذول کرانے کے لئے کانفرنس اہم ہے۔ دنیا کے مفاد میں ہے کہ افغانستان کی صورتحال نہ بگڑے۔ افغانستان کی نازک صورتحال کی طرف توجہ نہ دی گئی تو انسانی بحران شدت اختیارکرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کوافغانستان کے زمینی حقائق سے آگاہ ہونا چاہیے۔ اس وقت افغانستان میں جنگ نہیں ہو رہی بھوک کا مسئلہ ہے۔ افغانستان میں معطل بینکنگ سسٹم فوری بحال کرنےکی ضرورت ہے۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خواہش ہے مہاجرین باعزت طریقےسےگھروں کولوٹیں۔
مہاجرین کی واپسی کیلئےسازگارماحول ہونا سب سےاہم ہے۔ مہاجرین کابحران پیداہواتوپاکستان اور ایران تک محدودنہیں رہےگا۔