پھالیہ میں بس نے مہندی کی تقریب کے شرکا کو کچل دیا 8 افراد جاں بحق

حادثہ دھند کے دوران بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔

حادثہ دھند کے دوران بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
ٹاہلی اڈا کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں بس نے مہندی کی تقریب کے شرکا کو کچل دیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع منڈی بہاؤ الدین کی تحصیل پھالیہ میں ٹاہلی اڈا کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں تیز رفتار بس کی زد میں آکر 8 افراد جاں بحق جب کہ 11 افراد زخمی ہو گئے۔ حادثہ دھند کے دوران بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔

پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی افراد سڑک کے قریب مہندی کی تقریب میں شرکت کیلیے اکٹھے ہوئے تھے، مسافر بس کو قبضہ میں لے لیا گیا جب کہ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
Load Next Story