وزیر اعلی بلوچستان کے خلاف ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر

وزیراعلیٰ بلوچستان نے گوادر دھرنے کے مظاہرین کو پیسے تقسیم کئے جس کی آئین اجازت نہیں دیتا، درخواست گزار

وزیراعلیٰ بلوچستان نے گوادر دھرنے کے مظاہرین کو پیسے تقسیم کئے جس کی آئین اجازت نہیں دیتا، درخواست گزار۔ فوٹو:فائل

وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر علی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کردی گئی ہے، ایڈوکیٹ آمان اللہ کنرانی کی جانب سے دائر کی گئی پیٹشن وزیراعلی بلوچستان کی گوادر دھرنے میں پیسے تقسیم کرنے کے خلاف کی گئی ہے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: گوادر میں مظاہرین کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان

درخواست گزار کی جانب سے درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ آئین اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ کوئی دھرنے میں پیسے تقسیم کرے، وزیراعلی بلوچستان کہتے ہیں کے انہوں نے خیرات تقسیم کی ہے، پیسے تقسیم کرنے سے عوام کا عزت نفیس مجروح ہوا، اگر وزیر اعلی کو پیسے دینے تھے تو گوادر کو پیکج دیتے۔
Load Next Story