کراچی میں ہفتے کو سال کی سرد ترین صبح ریکارڈ

دو روز کے مقابلے میں پارہ مزید ایک ڈگری کمی سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا

دو روز کے مقابلے میں پارہ مزید ایک ڈگری کمی سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا (فوٹو : فائل)

شہر میں ہفتے کو رواں موسمِ سرما کی سرد ترین صبح ریکارڈ ہوئی جس میں کم سے کم پارہ 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جب کہ بلوچستان سے آنے والی ہواؤں کی رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔


محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کی صبح شہر قائد میں حالیہ موسم سرما کی سرد ترین صبح ریکارڈ ہوئی، پارہ دو روز کے مقابلے میں مزید ایک ڈگری کمی سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ دن بھر بلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چلیں جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔

صبح کے وقت کہر چھانے کے سبب حد نگاہ تین کلومیٹر تک کم ہوئی، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری رہا، آج (اتوار) کو بھی کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے تاہم ہواؤں کی رفتار میں کمی کا امکان ہے۔
Load Next Story