یوٹیوب نے ’شارٹس‘ ویڈیو کے لیے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے لئے فنڈز کا اعلان کردیا
پاکستانی تخلیق کار بعض شرائط کے بعد 1000 سے 10000 ڈالر تک فنڈ حاصل کرسکتے ہیں۔
SARGODHA:
چند ماہ قبل یوٹیوب نے شارٹس ویڈیوز کے تخلیق کاروں کے لیے اپنی طرف سے امدادی فنڈز کا اعلان کیا تھا۔ اس وقت فہرست میں 30 ممالک شامل تھے۔ لیکن اب 70 ممالک کی نئی فہرست جاری کی گئی ہے جس کے تحت یوٹیوب ان ممالک کے تخلیق کاروں میں 10 کروڑ ڈالر سے مدد کرے گا۔
اب 70 ممالک کی فہرست میں پاکستان بھی شامل ہے اس کے علاوہ شارٹس کے تجزیاتی (اینے لیٹکس) ٹول میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل مئی میں یویٹیوب نے کہا تھا کہ وہ سال 2021 اور 2020 کے لئے بطورِ خاص شارٹ ویڈیو بنانے والے یوٹیوبرز کے لیے دس کروڑ ڈالر رکھے گا۔
اس کا اہم مقصد یہ ہے کہ کسی طرح ٹِک ٹاک کا زور کم کیا جائے جو شارٹ ویڈیو کی سب سے مشہور ایپ ہے اور بہت تیزی سے اوپر جارہی ہیں۔ دوسری جانب خود یوٹیوب کے مالکان بھی اس سے فکرمند ہیں۔
یوٹیوب کمپنی نے اپنے ایک اعلامئے میں اسے شارٹ بونس کا نام دیا ہے۔ لیکن اس فنڈنگ کی کچھ شرائط اور معیارات ہیں جو ابھی فی الحال سامنے نہیں آئے ہیں تاہم توقع ہے کہ اس کا اعلان جلد ہوجائے گا۔ ظاہر ہے کہ ان ترغیبات کا اہم مقصد یہ ہے کہ نوجوان نسل کویوٹیوب شارٹس کی طرف لایا جائے اور اسی لیے شارٹس بونس کا اعلان کیا گیا ہے۔