چین میں فلائی اوور گرنے سے 4 افراد ہلاک اور 8 زخمی

حادثہ فلائی اوور کی مقررہ حد سے زیادہ وزنی ٹرکوں کے گزرنے سے پیش آیا

پل 1630 میٹر بلند تھا، فوٹو: اے ایف پی

RAWALPINDI:
چین کی ہائی وے پر فلائی اوور کا ایک حصہ گرگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے ہوبئی کے شہر ایزہو کی ایکسپریس وے پر تعمیر کردہ پل 1,640 فٹ بلندی سے نیچے سڑک پر گر گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔


جس وقت پل گرا وہاں تعمیراتی کام جاری تھا۔ ہلاک ہونے والوں میں مزدور بھی شامل ہیں۔ پل پر سے گزرنے والے 4 ٹرک بھی نیچے گر گئے جب کہ ایک کار پل کے نیچے دب کر مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق تعمیراتی کام کے دوران 198 ٹن وزنی 3 ٹرک پل پر گزر رہے تھے جو اس پل پر گزرنے کی قابل اجازت حد سے چار گنا زیادہ تھی۔ پل سے گرنے والے 2 ٹرکوں کے ٹکڑے ہوگئے۔

زیادہ وزن کے باعث گرنے والا پل 11 سال قبل تعمیر کیا گیا تھا۔ وزارت ٹرانسپورٹ کے اہلکار جائے وقوعہ پر واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
Load Next Story