غیرملکی لڑکیوں کو ہراساں کرنیوالے 2 ملزمان کو سال سال قید

ابرار اور فرقان نے دوران ٹرائل اعتراف جرم کیا،پانچ ،پانچ ہزارجرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا

ایڈیشنل سیشن جج نے سزا سنا دی، واقعہ گزشتہ سال اسلام آباد میں پیش آیا تھا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
اسلام آباد میں ہائیکنگ کیلیے جانیوالی 3غیر ملکی لڑکیوں کو ہراساں کرنیوالے 2ملزمان نے سیشن کورٹ کے سامنے دوران ٹرائل اعتراف جرم کر لیا جب کہ ملزم ابرار اور فرقان کو عدالت نے سزا سنادی۔

ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے تحریری فیصلے میں لکھا ملزمان کو 3جرائم میں الگ الگ ایک ایک سال قیدکی سزا سنائی جارہی ہے، پانچ پانچ ہزار جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا ،ملزمان نے جرمانہ ادا نہ کیا تو دو ماہ مزید سزا کاٹنی پڑے گی۔


گزشتہ سال نومبر میں چار غیر ملکی لڑکیاں اسلام آباد پی اے ایف کے پاس ہائیکنگ روٹ ٹریل6 پر گئی تھیں اور سنیاڑی گاؤں کے پاس ہائیک کے بعد ایک لڑکی واپس نیچے آگئی ،باقی تینوں لڑکیاں مزید آگے بڑھ گئیں۔وہاں تین لڑکوں نے ان کا پیچھا کیا،انھوں نے ان کو ہراساں کیا اوراس پر ان کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی،گاؤں کے لوگ فوراً وہاں آ گئے،لڑکیوں نے اپنی سکیورٹی ٹیم اور پولیس کو اطلاع دی۔

 
Load Next Story