مہنگائی کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات میں شکست ہوئی شوکت یوسفزئی
وزیراعظم عمران خان کو مہنگائی کا احساس ہے، صوبائی وزیر
NEW DELHI:
خیبرپختون خوا میں صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے پی ٹی آئی کو بلدیاتی انتخابات میں شکست ہوئی ہے۔
صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کے پی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات میں شکست ہوئی ہے، اپوزیشن کہہ رہ تھی کہ دھاندلی کررہے ہیں اگر دھاندلی کرتے تو کیا ایسا ہوتا، حکومت ہماری ہے اور ہم نے دھاندلی نہیں کی کم از کم اس بات کو تو سراہا جائے۔
شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے ہم ہارے ہیں ، امید ہے تین ماہ میں مہنگائی کم ہو جائے گی، ہار جیت ہوتی رہتی ہے ہمیں سب سے زیادہ مشکلات مہنگائی کی وجہ سے رہیں، شکر ہے کہ کوئی کرپشن کا الزام ہماری حکومت پر نہیں لگا، ہم نے کسی قسم کی دھاندلی نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی کو برتری، پی ٹی آئی کو کئی مقامات پر اپ سیٹ شکست
شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو مہنگائی کا احساس ہے، دو تین مہینے میں مہنگائی کم کرنے کی کوشش کرینگے۔