کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر پاکستانی عوام اور حکومت کا شکر گزار ہوں سیکرٹری جنرل او آئی سی
اجلاس کی ایک اور کامیابی افغانستان کے لوگوں کے لیے فنڈ کا قیام ہے، سیکرٹری جنرل او آئی سی
لاہور:
او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ کا کہنا ہے کہ کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کے عوام اور حکومت کا شکر گزار ہوں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ اسلام آباد ایئرپورٹ سے روانہ ہوگئے، ان کے ہمراہ انڈونیشیا، اردن، کرغستان ، قازقستان، بنگلہ دیش، سیرالیون کے وفود بھی روانہ ہوئے، وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب اور وزیرمملکت علی محمد خان نے مہمانوں کو الوداع کیا۔
اسلام آباد سے روانگی کے موقع پر سیکرٹری جنرل او آئی سی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کے عوام اور حکومت کا شکر گزار ہوں، کل کی کانفرنس کامیاب رہی جو ایک خوش آئند بات ہے، اس اجلاس سے خطے بالخصوص افغانستان میں انسانی صورت حال میں بہتری آئے گی۔
حسین ابراہیم طہٰ کا کہنا تھا کہ او آئی سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ افغانستان کیلئے نمائندہ خصوصی تعینات کیا جائے، کل نمائندہ خصوصی نے افغان وفد سے بھی ملاقات کی، اجلاس کی ایک اور کامیابی افغانستان کے لوگوں کے لیے فنڈ کا قیام ہے۔ اس موقع پر وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ پاکستان آمد پر سیکرٹری جنرل او آئی سی کے شکرگزار ہیں۔