تجربات کرکے ملک کا بیڑا غرق کر دیا گیا ہے آصف زرداری

پہلے ان حکمرانوں کی چھٹی کرو، پھر ہم سے بات کرو تو پھر ہم ملک سنبھالیں گے، آصف زرداری

سب یاد رکھیں کہ ووٹ عوامی ووٹ ہمارا اور آنے والا وقت پیپلزپارٹی کا ہے، سابق صدر۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ تجربات کرکر کے ملک کا بیڑا غرق کر دیا گیا ہے۔

نواب شاہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت ہی ہے جو ملک کو چلا اور سنبھال سکتی ہے، تجربات کرکر کے ملک کا بیڑا غرق کر دیا گیا ہے، اس ملک پر جب بھی کوئی مصیبت آئی پیپلزپارٹی نے ہی اس کو سنبھالا ہے، ہم اب بھی تیار ہیں لیکن بات سیدھی ہے کہ پہلے ان حکمرانوں کی چھٹی کرو، پھر ہم سے بات کرو تو پھر ہم ملک سنبھالیں گے۔


آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے روز ہی کہا تھا کہ یہ حکومت نہیں چلے گی چوں چوں کا جو مربہ بنایا ہے وہ نہیں چل سکتا، اس حکومت نے تو ملک کا خانہ خراب کر دیا ہے، مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے اور منی بجٹ پیش کیا جارہا ہے، غریب عوام سے جینے کا حق چھینا جا رہا ہے، ہم عوام کے مسائل سے آگاہ ہیں۔

سابق صدر نے کہا کہ پرویز مشرف حکومت میں چینی اورآٹے کا بحران پیدا ہوا اور چینی و آٹا امپورٹ کیا جانے لگا تھا تو ہم نے اقتدار میں آکر ایک سال میں بحران ختم کیا اوران اشیاء کو ایکسپورٹ کرنا شروع کیا، عوامی طاقت کے خلاف جو بھی آئے گا چاہے وہ سردار ہو میر ہو یا پیر، سب یاد رکھیں کہ ووٹ عوامی ووٹ ہمارا اور آنے والا وقت پیپلزپارٹی کا ہے۔

 
Load Next Story