پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کیلیے دبئی روانہ

25 دسمبر کو بھارت سے میچ ہوگا، ایونٹ 23 سے 31 دسمبر تک یو اے ای میں کھیلا جائے گا

25 دسمبر کو بھارت سے میچ ہوگا، ایونٹ 23 سے 31 دسمبر تک یو اے ای میں کھیلا جائے گا (فوٹو : فائل)

CANBERRA:
پاکستانی انڈر 19 کرکٹ ٹیم اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات روانہ ہوگئی، ایونٹ 23 سے 31 دسمبر تک یو اے ای میں کھیلا جائے گا۔

انڈر 19 ایشیا کپ میں بھارت، افغانستان، یو اے ای بھی پاکستان کے گروپ میں شامل ہیں۔ ابتدائی روز پاکستان کا مقابلہ افغانستان سے ہوگا، 25 دسمبر کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ٓآمنے سامنے ہوں گی۔ 27 دسمبر کو یو اے ای کے ساتھ میچ طے ہے۔ 23 دسمبر کو سیمی فائنلز ہوں گے، فائنل 31 دسمبر کو کھیلاجائے گا۔


قومی انڈر 19 اسکواڈ دبئی میں ایونٹ مکمل کرنے کے بعد ویسٹ انڈیز روانہ ہوجائے گا۔ اسکواڈ ویسٹ انڈیز میں آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا۔ ٹورنامنٹ 14 جنوری سے 5 فروری تک ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔ قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی قیادت قاسم اکرم کررہے ہیں۔

ہیڈ کوچ اعجاز احمد نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم بہترین دستیاب کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، ڈومیسٹک میں پرفارمرز کا انتخاب کیا گیا ہے اور روانگی سے پہلے ہم نے 7 پریکٹس میچز کھیلے ہیں، زبردست تیاری کے ساتھ جارہے ہیں، یقین ہےکہ لڑکے شاندار کھیل پیش کرکے توقعات پر پورا اتریں گے۔
Load Next Story