آسٹریلیا میں ویمن بیٹرکلین بولڈ ہونے کے باوجود ناٹ آؤٹ قرار

بولنگ سائیڈ نے اپیل نہیں کی تھی اس لیے انھیں آؤٹ قرار نہیں دیا گیا۔

بولنگ سائیڈ نے اپیل نہیں کی تھی اس لیے انھیں آؤٹ قرار نہیں دیا گیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

میچ کے دوران بولنگ سائیڈ کی جانب سے اپیل نہ کرنے پر بیٹر کوکلین بولڈ ہونے پر بھی ناٹ آؤٹ قرار دے دیا گیا۔


آسٹریلیا میں ایک ویمنز میچ کے دوران بیٹر کوکلین بولڈ ہونے پر بھی ناٹ آؤٹ قرار دے دیا گیا کیونکہ بولنگ سائیڈ نے ان کے خلاف اپیل ہی نہیں کی تھی۔ یہ واقعہ کوئنزلینڈ فائر اور تسمانیہ ویمنز ٹائیگرز کے درمیان نیشنل ویمن کرکٹ لیگ میچ کی پہلی اننگز میں پیش آیا۔

تسمانیہ کی پیسر بیلنڈا واکاریوا نے کوئنزلینڈ کی بیٹر جورجیا وول کو گیند کی جو آف اسٹمپ کو چھوتی ہوئی گئی جس سے بیلز گرگئیں مگر بولنگ سائیڈ نہ ہی امپائرز نے نوٹس لیا، جب بیٹر ڈاٹ بال کے بعد دائیں جانب چلتی ہوئی گئیں تو ری پلیز میں گیند کے اسٹمپ کو ہٹ کرنے کی تصدیق ہوئی جس سے کمنٹیٹر بھی حیران رہ گئے، مگر چونکہ بولنگ سائیڈ نے اپیل نہیں کی تھی اس لیے انھیں آؤٹ قرار نہیں دیا گیا۔
Load Next Story