پولیس لائن راولپنڈی میں گھر میں آتشزدگی سے دو معذور بھائی جاں بحق

کمرے میں بجلی کے ہیٹر پر بستر کا کچھ حصہ گرنے کے باعث آگ لگی

کمرے میں بجلی کے ہیٹر پر بستر کا کچھ حصہ گرنے کے باعث آگ لگی فوٹو:فائل

SRINAGAR:
پولیس لائن کی رہائشی کالونی میں مرحوم ہیڈ کانسٹیبل سعید شاہ کے گھر آتشزدگی کے افسوسناک واقعہ میں پیدائشی طور پر معذور دو بھائی آگ لگنے و دم گھٹنے کے باعث دم توڑ گئے۔

حکام کے مطابق پولیس کالونی میں ہیڈ کانسٹیبل سعید شاہ مرحوم کی بیوہ پیدائشی طور پر معذور اپنے چار بیٹوں کےہمراہ اپنی بیٹی لیڈی کانسٹیبل شازیہ کے ساتھ رہائش پذیر ہے۔ ماں اپنے دو معذور بیٹوں بائیس سالہ غلام عباس اور تیس سالہ عامر شہزاد کو کھانا کھلا کر انھیں بستر پر سونے کے لیے چھوڑ کر کام کاج میں مصروف ہوگئی جبکہ دوسرے دو بھائی دوسرے کمر ے میں تھے کہ کچھ وقت کے بعد غلام عباس وغیرہ کے کمرے سے شور کی آوازیں آنا شروع ہوئیں جنہیں انکی والدہ اور دیگر اہل خانہ نے معمول کا شور سمجھا کہ اچانک دھویں کی بو اور کمرے سے دھواں اٹھتے دیکھ کر قریبی رہائشی بھی وہاں پہنچ گئے۔


آتشزدگی سے معمولی جھلس کر دم گھٹنے سے بے ہوش ہونے والے دنوں بھائیوں کو ہسپتال منتقل کیاگیا لیکن وہ جانبرنہ ہوسکے اور دم توڑ گئے جبکہ دوسرے کمرے میں موجود دنوں بھائی محفوظ رہے۔

موقع پر پہنچنے والے پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ آگ دونوں بھائیوں کے کمرے میں بجلی کے ہیٹر پر بستر کا کچھ حصہ گرنے کے باعث لگی جس سے کمرے میں دھواں بھر گیا۔ دونوں بھائی پندرہ سے بیس فیصد تک آگ سے متاثر ہوئے تاہم موت بظاہر دھویں کے باعث دم گھٹنے سے ہوئی ۔

اطلاع ملتے ہی سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی متاثرہ گھر پہنچے اور واقعہ پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
Load Next Story