پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کو 2 مختلف مرحلوں میں تقسیم کردیا

پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں کا نوٹی فکیشن لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دیا

پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں کا نوٹی فکیشن لاہور ہائیکورٹ میں پیش کردیا ۔ فوٹو : فائل

پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کو 2 مختلف مرحلوں میں تقسیم کردیا جس کا نوٹی فکیشن لاہور ہائی کورٹ میں پیش کردیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں کا نوٹی فکیشن لاہور ہائیکورٹ میں پیش کردیا جس کے مطابق پنجاب کے 24 اضلاع میں 23 دسمبر سے 6 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی جب کہ پنجاب کے 12 اضلاع میں 3 جنوری سے 13 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔


نوٹی فکیشن کے مطابق ضلع جہلم میانوالی، اٹک، جہلم، مظفر گڑھ، چکوال، بھکر، راولپنڈی میں 3 سے 13 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔

اس کے علاوہراجن پور، لیہ، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور چنیوٹ میں بھی 3 سے 13 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔
Load Next Story