رنویر نے فلم ’83‘ میں اداکاری کا کتنا معاوضہ لیا تفصیل سامنے آگئی

کروڑ روپے معاوضے کے علاوہ فلم سے ہونے والے بزنس میں بھی اداکار کا حصہ ہوگا

کروڑ روپے معاوضے کے علاوہ فلم سے ہونے والے بزنس میں بھی اداکار کا حصہ ہوگا - فوٹو:فائل

KARACHI/LAHORE:
کبیر خان کی ہدات کاری میں سابق بھارتی کرکٹر کپل دیو کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار نبھانے کے لیے رنویر سنگھ نے کتنا معاوضہ لیا، اس کی تفصل سامنے آگئی ہے۔

'بالی وڈ ہنگامہ' ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق رنویر سنگھ بالی وڈ کے بہت کم وقت میں زیادہ شہرت حاصل کرنے والے فنکاروں کی فہرست میں شامل ہیں۔ ان کی نئی آنے والی فلم '83' اب سے کچھ دنوں میں ریلیز کر دی جائے گی۔

ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ رنویر سنگھ فلم میں مرکزی کردار ہیں اور انہیں اس کا معاوضہ 20 کروڑ روپے ادا کیا گیا ہے۔ صرف یہی نہیں، فلم سے ہونے والے بزنس میں بھی اداکار کا حصہ ہوگا۔


یہ بھی پڑھیں: فلم '83' میں پاکستانیوں کو ایک خاص سین بہت پسند آئے گا، رنویر سنگھ

خیال رہے کہ بھارت میں کھلاڑیوں سمیت مشہور شخصیات کی زندگی پر فلم بننا کوئی نئی بات نہیں، اس سے پہلے بھی سابق کپتان ایم ایس دھونی اور اداکار سنجے دت سمیت متعدد فوجی اہلکاروں، بزنس مین کی زندگیوں پر درجنوں فلمیں بن چکی ہیں اور اب بھارت کو پہلی بار کرکٹ کی دنیا میں عالمی چیمپئن بنانے والے سابق کپتان کپل دیو کی زندگی پر فلم بن رہی ہے جس میں رنویر سنگھ اور دپیکا پاڈکون سمیت دیگر بھی جلوہ گر ہوں گے۔

بھارت نے پہلی بار کپل دی کی کپتانی میں کرکٹ ورلڈ کپ 1983 میں اپنے نام کیا تھا اور ان کی فلم میں بھی یہی کہانی دکھائی گئی ہے جب کہ ان کی نجی زندگی کو بھی فلم کے ذریعے دکھایا گیا ہے جس میں اداکار رنویر سنگھ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے اور فلم میں ان کی اہلیہ اداکارہ دپیکا پڈوکون کپل دیو کی بیوی ہیں۔ فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
Load Next Story