قائد اعظم ٹرافی کے میچزمیں کورونا قواعد کی دھجیاں اڑادی گئیں

معاملات پرقابو پانے کے لیے پی سی بی کے سیکیورٹی گارڈ کے سوا کوئی نمائندہ یا اہلکار بھی نظر نہیں آیا۔

معاملات پرقابو پانے کے لیے پی سی بی کے سیکیورٹی گارڈ کے سوا کوئی نمائندہ یا اہلکار بھی نظر نہیں آیا۔ فوٹو : فائل

CANBERRA:
قائد اعظم ٹرافی کے دوران کوویڈ19 ایس او پیز کی دھجیاں بکھیرنے کا سلسلہ جاری رہا۔

ملک کے سب سے بڑے ڈومیسٹک کرکٹ ایونٹ قائد اعظم ٹرافی کے دوران کوویڈ19 ایس او پیز کی دھجیاں بکھیرنے کا سلسلہ جاری رہا، آخری راؤنڈ میں تینوں مراکز پرقواعدوضوابط کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہوتی رہی۔


چار روزہ میچ کے اختتام پر منگل کو فائنل میں جگہ بنانے والی دفاعی چیمپئن ٹیم خیبرپختونخوا کے کھلاڑی اور آفیشلزبھی ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرتے نظر آئے، کھلاڑی نے فتح کے بعد آنے والے مداحوں کے ساتھ سیلفیز بنوائیں، خیبرپختونخوا کو 25 دسمبر سے نیشنل اسٹیڈیم میں فائنل میں بھی شرکت کرنا ہے۔

دوسری جانب معاملات پرقابو پانے کے لیے پی سی بی کے سیکیورٹی گارڈ کے سوا کوئی نمائندہ یا اہلکار بھی نظر نہیں آیا۔
Load Next Story