نائیجیریا میں کسانوں اور چرواہوں میں جھگڑے میں 45 افراد ہلاک

جھگڑے میں درجنوں افراد زخمی میں سے 6 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے

مسلح جھگڑے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے، فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
نائیجیریا میں کسانوں اور فولانی چرواہوں کے درمیان ہونے والے مسلح جھگڑے میں 45 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بائیجیریا میں فولانی قبیلے سے تعلق رکھنے والے چرواہوں نے اپنے قبیلے کے ایک فرد کے قتل کے الزام پر مقامی نسل طیف سے تعلق رکھنے والے کسانوں کے علاقے پر دھاوا بول دیا۔


دونوں جانب سے لاٹھیوں، راڈوں اور بندوق سے ایک دوسرے پر حملے کے نتیجے میں 45 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر کسان ہیں جب کہ درجنوں زخمی ہیں۔ کسانوں نے چرواہوں پر لوٹ مار کا الزام بھی عائد کیا۔

نائیجریا میں فولانی چرواہوں اور طیف کسانوں کے درمیان نسلی فسادات عام ہیں۔ فسادات کا آغاز چرواہوں کے ریوڑ کے کھیت میں داخل ہونے پر ہوتا ہے جو نسلی فسادات بن جاتے ہیں۔

دونوں جانب سے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کی جاتی رہی ہے اور ان فسادات میں کئی گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گئے ہیں۔
Load Next Story