اوآئی سی اجلاس میں امریکا سمیت دیگر عالمی مندوب کو مدعو کرنے پر پاکستان کا شکریہ بلنکن
او آئی سی کا یہ غیر معمولی اجلاس ہمارے مشترکہ مقصد اور اس پر عملدرآمد کی واضح مثال ہے،امریکی وزیرخارجہ
ISLAMABAD:
او آئی سی اجلاس میں افغانستان کے مسئلے کے حل کیلئے دیگر غیر اسلامی ممالک کو مشترکہ تعاون کی دعوت دینے پر امریکا نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بحرانوں سے دوچار ممالک کی امداد کے حوالے سے او آئی سی کا یہ غیر معمولی اجلاس ہمارے مشترکہ مقصد اور اس پر عملدرآمد کی واضح مثال ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اس نے افغانستان مسئلے کے حل کیلئے عالمی سطح پر امداد کی اپیل کی اور افغان عوام کیلئے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔