قائداعظم ٹرافی کا فائنل کھیلنے والی ٹیموں کو ہوٹل انتظامیہ نے باہر نکال دیا
ٹیسٹ کرکٹرز اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں پر مشتمل دونوں ٹیمیں سامان لے کر روڈ پر آگئیں
لاہور:
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کارنامہ انجام دے دیا۔ قائداعظم ٹرافی کا فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیموں کو فائیو اسٹار ہوٹل انتظامیہ نے ہوٹل سے نکال دیا۔
خیبر پختون خوا اور ناردرن پنجاب کے کھلاڑی اور آفیشلز کو سڑک پر آنا پڑ گیا۔ ہوٹل کی انتظامیہ کے مطابق دونوں ٹیموں کی 22 دسمبر تک بکنگ تھی، بکنگ کا وقت مکمل ہونے پر ٹیموں کو باہر نکل جانے کا حکم دیا گیا، ٹیسٹ کرکٹرز اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں پر مشتمل دونوں ٹیمیں سامان لے کر روڈ پر آگئیں۔
بعدازاں پی سی بی انتظامیہ حرکت میں آگئی اور ٹیموں کے مقامی ہوٹل میں قیام کا بندوبست کیا گیا۔ اس عمل کے سبب دونوں ٹیموں کا بائیو سیکور ببل ٹوٹ گیا۔
واضح رہے کہ پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہا بھی اسی ہوٹل میں مقیم ہیں، فائنل کا آغاز ہفتہ سے ہونا ہے۔